ملتان ( )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زرعی کھادوں کی آسان دستیابی اور پرائس کنٹرول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا یا گیاہے۔اس ضمن میں محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذیعے کھادوں کی ترسیل اور کوٹہ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ای فرٹیلائزر یا ڈیجیٹل گرداوری کا نظام یکم اگست 2022 سے صوبہ بھر میں نافذ العمل ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس نظام کے تحت صوبہ بھر میں کھاد ڈیلرز کے پاس موجود کوٹہ اور سیلرز کے نظام کوشفاف انداز میں مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے کاشتکاروں کو گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے یوریا کھاد کے کوٹہ اور قریبی سینٹر کے متعلق تفصیلات ارسال کی جائیں گی۔اس نظام کے تحت کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کیلئے اپنے موبائل فون سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبرurea
