ملتان ( ) شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے جس سے ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینے اور ظلم و جبر کے خلاف صدا بلند کرنے کا سبق ملتا ہے امت مسلمہ متحد ہوکر حسینیت ؑ کا علم بلند کرے

ملتان ( ) شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے جس سے ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینے اور ظلم و جبر کے خلاف صدا بلند کرنے کا سبق ملتا ہے امت مسلمہ متحد ہوکر حسینیت ؑ کا علم بلند کرے شہدائے کربلا کی لازوال قربانی صرف امت مسلمہ کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر کے تمام مذاہب کے لئے تھی ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان، انٹر نیشنل پیس کمیٹی انٹرفیتھ ہارمنی، جہان امن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں آل پارٹیز حسینیہ کانفرنس سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید، تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، انٹر نیشنل پیس کمیٹی انٹرفیتھ ہارمنی کے ڈویژنل صدر شیخ ندیم اکبر، پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عابد چاند،چوہدری ابرار، راجہ مدثر قریشی،ایوب بزدار ایڈووکیٹ، سید طالب حسین پرواز، ملک عمران یوسف، زاہد بلال قریشی، زہرہ سجاد زیدی، خالد چوہدری، سردار ظفر اللہ خان، ذوالفقار ملک، ملک محبوب، ظفر الاسلام، شیخ فیصل کریم، بابو نفیس انصاری، شاہد محمود انصاری، پروفیسر عبد الماجد وٹو، قمر ہاشمی،سبطین رضالو دھی، سلیم صدیقی،ریاض بلو، نعیم اقبال نعیم، قاری ہدایت اللہ، عامر شہزاد صدیقی،قاری فرہاد، شیخ عمران لیاقت، حاجی پیر، اختر عالم قریشی، قاری شاہد عطاری، عامر قریشی، آغا سید محمد علی رضوی، یاسمین خاکوانی، عمران ممتاز،مظہر قادری، جی آر گرمانی، محمد ایوب رضا، طارق انجم،محمد ندیم،ثمینہ آرزو،شیخ فیصل کریم (ریجنل ہیڈ جرنلسٹس رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان) شارون چاند، جبران چاند ودیگر نے بھی خطاب کیا شیخ طارق رشید، خاور شفقت بھٹہ، عابد چاند نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کا پیغام ہر قوم،ہر فکر،ہر نسل، ہر ملک اور ہر زمانے کے لئے تھا شہدائے کربلا کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور اس بات کا درس دیتی ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف برسر پیکار ہوا جائے چاہے اس کے لئے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
ملتان۔ جرنلسٹس رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان، انٹر نیشنل پیس کمیٹی انٹرفیتھ ہارمنی، جہان امن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں آل پارٹیز حسینیہ کانفرنس سے شیخ طارق رشید، خاور شفقت بھٹہ، شیخ ندیم اکبر، عابد چاند، چوہدری ابرار، راجہ مدثر قریشی،ایوب بزدار ایڈووکیٹ، سید طالب حسین پرواز، ملک عمران یوسف، زاہد بلال قریشی، زہرہ سجاد زیدی، خالد چوہدری، سردار ظفر اللہ خان، ذوالفقار ملک، ملک محبوب، ظفر الاسلام، شیخ فیصل کریم، بابو نفیس انصاری، شاہد محمود انصاری، پروفیسر عبد الماجد وٹو، قمر ہاشمی،سبطین رضالو دھی، سلیم صدیقی،ریاض بلو، نعیم اقبال نعیم، قاری ہدایت اللہ، عامر شہزاد صدیقی،قاری فرہاد، شیخ عمران لیاقت، حاجی پیر، اختر عالم قریشی، قاری شاہد عطاری، عامر قریشی، آغا سید محمد علی رضوی ودیگر خطاب کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں