ملتان (انٹرنیٹ )میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، فیڈرز اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت

ملتان (انٹرنیٹ )میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، فیڈرز اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعدادکار میں توسیع،ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی6 اگست2022ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیچ MEPCO Todayاور میپکو کی ایپ MEPCO LIGHTسے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVچناب، شیر شاہ اور مظفر آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVتلیری فیڈر سے چھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک، رحیم یار خان سرکل کے 11KVبہادرپور،اے ٹی ایم 1،2،3،4اور سکارپ3فیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں