ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل نے محرم الحرام کے جلوسوں اور تعزیوں کے روٹس کوکلیئر کرنے کے لئے ایئریل بنڈل کیبل (ABC) کی تنصیب مکمل کرلی۔

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل نے محرم الحرام کے جلوسوں اور تعزیوں کے روٹس کوکلیئر کرنے کے لئے ایئریل بنڈل کیبل (ABC) کی تنصیب مکمل کرلی۔ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر سیفٹی /ٹریننگ عامر انصاری نے گزشتہ روز عباسیہ سب ڈویژن کے زیر انتظام 11KVسٹی 2فیڈر پر اے بی سی کیبل کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ سب ڈویژنل لائن سٹاف نے ملتانی گیٹ کے علاقہ میں جلوس کی گزرگاہ پر لٹکتی ہوئی تاروں کی درستگی کی اور نئی اے بی سی کیبل بھی نصب کی۔ ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر سیفٹی /ٹریننگ عامر انصاری نے لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی /پی پی ای چیک کی اور انہیں ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم زیب تن کیاجائے۔ سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکرکے حادثات کی شرح میں کمی لائی جائے۔ اس موقع پر ایس ڈی او عباسیہ سب ڈویژن حافظ عماد اور دیگر سپروائزری سٹاف بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں