1 ہزار 331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری

ایف آئی اے نے 1331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں ایک ہزار 331 دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشت گرد مطلوب ہیں، جب کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان پولیس کو 127 اور سندھ کو 138، اسلام آباد پولیس کو 33 جب کہ گلگت بلتستان کو 20 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔

ایف آئی اے کو خود 45 دہشتگرد مطلوب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں