کراچی پولیس ہیڈکوارٹرمیں دھماکے سے 2 اہلکار شہید

کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے اسلحے خانے میں پراسرار دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 شدید زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق بدھ کی صبح گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے اندر اسلحہ خانے میں دھماکا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے دوران گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

گارڈن ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔پولیس اہلکاروں نے بارش کے بعد اسلحہ خانے میں نمی کی وجہ سے 2 دستی بم صفائی کے لئے باہر نکالے۔

جن اہلکاروں نے دستی بم باہر نکالے ان کے نام سب انسپکٹر سعید اور سپاہی شہزاد تھا۔ پولیس اہلکار سرکاری موچی کی دکان کے باہر بم کی صفائی کررہے تھے جب اہلکار شہزاد کے ہاتھ میں موجود دستی بم کی پن نکل گئی۔

دستی بم پھٹنے سے اہلکار شہزاد اور سرکاری موچی صابر شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں