کامن ویلتھ گیمز،مکسڈ اسکواش مقابلے، پاکستان نےسری لنکا کوشکست دے دی

کامن ویلتھ گیمز کے مکسڈ اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

پاکستان کی طرف سے مکسڈ اسکواش مقابلوں میں ناصر اقبال اور فائزہ ظفر نے حصہ لیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو دو صفر سے شکست دی۔

پاکستان نے گیارہ دس اور گیارہ پانچ پوائنٹس سے سری لنکا کو ہرایا۔

اس کے علاوہ جہان آرا نبی نے 400 میٹر فری اسٹائل میں اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر کیا۔

ویمنزڈبلزبیڈمنٹن مقابلوں میں ماحور شہزاد اورغزالہ صدیقی کو شکست ہوگئی۔

آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے قومی کھلاڑیوں کو اکیس دس اور اکیس تیرہ سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں