ٹی 20 رینکنگ،بابراعظم کی بادشاہت کوبھارتی بلےبازسے خطرہ

آئی سی سی نے ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبر سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی بیٹرسوریا کماریادو 2 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےہیں۔ بھارتی بیٹر اور بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں صرف 2 پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں،آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں