سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

بدھ کو سکھر بیراج کے31ویں دروازے سے مزید ایک لاش ملی۔ 18 روز کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ان میں 9 خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ سکھر بیراج میں پھنسی لاش کو مقامی غوطہ خوروں سے نکلوا کر سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے خوف و ہراس کو کم کرنے کے لئے بیراج کوعام ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 22 لاشیں برآمد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں