رنبیر کپور کی چار سال بعد فلموں میں ناکام انٹری

بالی ووڈ اسٹارRanbir Kapoor نے بالی ووڈ میں 4 سال بعد انٹری دی، لیکن وہ طویل انتظار کے باوجود بھی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

فلم کی کہانی رنبیر کپور کے کردار کے گرد گھوم رہی ہے ۔ فلم میں وانی کپور اور سنجے دت نے بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں ۔ تاہم بڑی کاسٹ ہونے کے باوجود بھی فلم شمشیرا نے باکس آفس پر اوسط سے بھی کم بزنس کیا۔ فلمی ناقدین اس فلم کو فلاپ ترین قرار دے رہے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم رنیبیر کی ساتویں فلاپ فلم ہے۔ گذشتہ روز بالی وڈ فلم دنیا بھر سے ستر لاکھ کا ہی بزنس کرسکی ۔

رنبیر کپور سنجو فلم کے بعد چار سال بعد بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ۔ رواں برس ستمبر میں رنبیر اور انکی اہلیہ عالیہ بھٹ Brahmāstra فلم میں اسکرین شیئر کرتے دیکھائی دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں