میڈیا لائیزان یونٹ، ایگریکلچرل فارم، اولڈ شجاع آباد روڈ، ملتان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا ملتان کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ، فیلڈ عملہ کو سرویلنس بڑھانے کی ہدایت
فصل سے بارشی پانی نکالنے کیلئے شفٹی پمپ کا استعمال کریں، ثاقب علی عطیل
ملتان (   )سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے جھوک وینس وارلی سمیت ملتان کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا، فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ عملہ کو سرویلنس بڑھانے کی ہدایت۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کاشتکارزیادہ بارشوں کی صورت میں فوری طور پر پانی کے نکاس کیلئے شفٹی پمپ کا استعمال کریں تاکہ اضافی پانی کو فوری طور پر کھیتوں سے نکالا جاسکے۔ بارش کے بعد حبس اور نمی بڑھنے سے سفید مکھی،چست تیلہ، گلابی سنڈی اور لشکری سنڈی کے حملہ میں اضافہ ہوسکتا ہے لہٰذا کاشتکار الرٹ رہیں اور اپنی فصل کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں جبکہ ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار سفید مکھی، تھرپس اور چست تیلہ کے حملہ کو نقصان کی معاشی حد سے نیچے رکھنے کیلئے فوری طور پر بوٹینیکل ایکسٹریکٹس (کوڑتما، تمباکو، اک، نیم اور ہنگ) کا سپرے کریں۔بارش کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔و تر آنے پر ہاتھ سے گوڈی کریں اور ہل چلائیں یا شیلڈ چڑھا کر بوقت ضرورت گلائفوسیٹ بحساب 1500 تا 2000 ملی لٹر فی 100 لٹر پانی سپرے کریں۔ بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام + پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام + بوریک ایسڈ (17 فیصد) 300 گرام + زنک سلفیٹ (33 فیصد)250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر پانی میں حل کرکے ہفتہ کے وقفہ سے دو سپرے کریں۔ بارش کے پانی میں 1 بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ زرعی زہروں کے استعمال کے 5 دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس کے سپرے کو یقینی بنائیں۔ گلابی سنڈی کیلئے 8 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور کیپسول کو 15 دن کے وقفہ سے تبدیل کریں۔ گلابی سنڈی کے ابتدائی حملہ کی صورت میں مدھانی نما پھولوں کو توڑ کر پلاسٹک بیگ میں اکٹھا کرکے زمین میں دبا دیں۔ حملہ معاشی حد نقصان سے بڑھنے کی صورت میں گیماسائی ہیلوتھرین بحساب 100 ملی لٹر + تمباکو1 کلوگرام فی 100 لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔
0-0-0-0-0

اپنا تبصرہ بھیجیں