ملتان قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر سلطان محمود ملک

ملتان قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر سلطان محمود ملک ۔اقبال جاوید مقبول کھوکھر ملک زبیر نعیم شیخ محمد سلیم ملک الطاف لنگاہ شیخ محمد عمر اور ملک منیر لنگاہ کی قیادت میں ہمایوں روڑ پر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہر کیا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تاجروں نے حکومت اور وزیر خزانہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور دھرنا بھی دیا گیا مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہامفتاح اسمعیل اپنی اوقات میں رہیں ہم چھوٹے تاجروں کودھمکیاں دے کر نہ ڈریں ہم کسی بھی صورت میں بجلی کے بلوں اس ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے وہ ہم سے اس زبردستی کا غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کے لئے اوچھے ہتنگھنڈوں پر اتار آئے اس ٹیکسوں کے ناجائز بچہ کی طرح مفتاح اسمعیل بھی ناجائز وزیر خزانہ ہیں ہم تاجر اعلان کرتے ہیں جس شہر میں بھی مفتوح اسمعیل آئے گا اس کا استقبال جوتوں گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے کریں گے ہم پہلے بھی چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپیل کر چکے ہیں اس طرح کے ٹیکس نافذ کرنا سر اسرظلم ہے ملک کی معشیت پہلے ہی کمزور ہے اس کو مزید کمزور نہ کیا جائے ہم تاجر اور قوم کا بچہ بچہ ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن آج تک تاجروں اور عوام کو ان کے بنیاد حقوق تک نہ دیئے اور حکمراں اربوں بتی بن گئے لہذا اس کا فوری نوٹس لیں ورنہ ملکی حالات آف کنٹرول ہو سکتے ہیں اس موقع پر اقبال جاوید ملک مقبول کھوکھر ملک زبیر نعیم اور شیخ سلیم ملک الطاف لنگا ملک منیر لکھویرانے خطاب کرتے ہوئے کہا ظلم کی حد ہو تی ہے پیٹرول قیمت جب بڑھی گئی تو 30روپے لیٹر اور کم کی تو 3روپے جب سے ان اتحادیوں کی حکومت نیچار ماہ میں انہوں نے تاجروں اور عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا اپنے کرپشن اور لوٹ مار کی رقم کو واپس کرنے کے بجائے ان کے تحفظ کے لئے متحد ہوں گئے لیکن قوم کو آئی ایم ایف کے سپرد کر کے چین کی نیند سو رہے آج عام آدمی ایک وقت کا کھانے بھی اپنے بچوں کو مہیا کرنے سے قاصر ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر اس ناجائز ٹیکس کے ناجائز بچے کو واپس لیا جائے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے پاکستان بھر میں اس ناجائز ٹیکس کے خلاف احتجاج کئے جارہے ہیں لیکن وزیر خزانہ اپنی ہڑ دھرمی سے باز نہیں رہے جب تک بجلی کے بلوں سے تمام ٹیکسوں کو واپس نہیں لیا جائے گا کو تاجر بل ادا نہیں کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں