ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیراہتمام مون پلانٹیشن کمپین کا افتتاح کیا گیا۔

ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیراہتمام مون پلانٹیشن کمپین کا افتتاح کیا گیا۔جس میں مختلف پھل دار اور جنگلات کے 5000 سیڈ بال کیمپس اور نہر نو بہار کے ارد گرد پھینکے گئے۔تا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے نم دار زمین میں سیڈ بال ٹیکنالوجی سے شجرکاری کی جائے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ رواں سیزن میں بھی یونیورسٹی پلانٹیشن ڈرائیو میں بھرپور حصہ لیا گیا۔مزید کہا کہ زرعی جامعہ ملتان لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر درخت لگا کر ماحول کو صاف کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔مزید برآں شرکاء کو سیڈ بال تیار کرنے اور اس کے استعمال کے متعلق عملی مہارتوں سے روشناس کرایا گیا تاکہ کمیونٹی خود سے خالی جگہوں پر رواں موسم برسات میں بھرپور شجرکاری کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی خان،پلوشہ خانم،ڈاکٹر شازیہ حنیف،مصباح صغیر سمیت اسٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں