جامعہ کراچی کی ڈگریوں کا ڈیزائن تبدیل

جامعہ کراچی نے 30 شعبہ جات کی ڈگریوں کا ڈیزائن تبدیل کردیا ہے۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے کہا کہ نئی ڈگریوں میں مزید بہتر سیکورٹی فیچرز رکھے گئے ہیں اور ہاتھ سے لکھنے والی کاتب اور جعلی ڈگریوں کے باعث ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پہلے جامعہ کراچی کی ڈگریاں جامعہ کے اپنے پرنٹنگ پریس میں چھپتی تھیں تاہم اب ڈگریاں سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے پرنٹ کروائی جارہی ہیں۔

ناظم امتحانات نے دعویٰ کیا کہ طلبا کو اب ڈگری کے حصول کے لئے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اگلے ہفتے سے طلباء کو نئی سیکورٹی فیچر والی ڈگریاں ملنا شروع ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں