ملتان( )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف PP212سے ایم پی اے ملک سلیم لابراور سینئر رہنماء تحریک انصاف طارق خان کی قیادت میں احتجاج ریلی نکالی

ملتان( )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف PP212سے ایم پی اے ملک سلیم لابراور سینئر رہنماء تحریک انصاف طارق خان کی قیادت میں احتجاج ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر ایم پی اے ملک سلیم لابر،طارق خان نے کہا کہ عوام نے 17جولائی کو جو مینڈیٹ تحریک انصاف کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دیا ہے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی راہ میں روکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوام چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور امریکہ غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔مگر یہ امریکی غلام امپورٹیڈ حکومت اپنے آقاؤں کے حکم کے مطابق عوام کی مشکلات میں ہر روز اضافہ کر رہی ہے مہنگائی اور غربت سے تنگ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔امپورٹیڈ حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اگر اس امپورٹیڈ حکومت کو جلد گھر نہ بھیجا گیاتو ملک شدید بحرانوں کا شکار ہوجائے گاملک معیشت تیزی سے زوال کی طرف جارہی ہے۔آج عوام کی نظریہ آزاد عدلیہ کی طرف ہیں اور عوام پر امید ہے کہ ملکی و قوم کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدلیہ کا فیصلہ آئے گا۔

ملتان۔ PP212سے ایم پی اے ملک سلیم لابراور سینئر رہنماء تحریک انصاف طارق خان کی قیادت میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف احتجاج ریلی نکالی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں