ملتان ( )ٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے ایک وفد نے صدر ظفر اقبال صدیقی کی قیادت میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ زاہدہ سرفراز سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر وفد نے انہیں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا

ملتان ( )ٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے ایک وفد نے صدر ظفر اقبال صدیقی کی قیادت میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ زاہدہ سرفراز سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر وفد نے انہیں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ملاقات میں تاجر برادری کے ٹیکسز مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ظفر اقبال صدیقی نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو حالیہ بجلی بلوں میں تین ہزار سے ایک لاکھ تک سیلز ٹیکس شامل کرنے پر چھوٹے تاجروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس ضمن میں خوانچہ فروشوں،رہڑی اور ونڈو تاجروں کا بھی نہیں بخشا گیا اس میں مساجد بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹا تاجر پہلے ہی مہنگائیکی چکی میں پس رہا ہے اور بھاری بجلی بل ادا کرنے پر مجبور ہے اس پر بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس شامل کرکے انہیں بل ادا نہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے میپکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بھی ریونیو جمع کرنے میں مشکلات پیش آئیں گیں ایسے میں مہنگا سولر سسٹم بھی چھوٹے تاجر نہیں لگا سکتے ایسے حالات میں ملک بھر کے تاجر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق سڑکوں پر ہوں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر حکومت سے ہماری ان مشکلات کی ترجمانی کرے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو زاہدہ سرفراز نے تاجر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس شامل کئے جانے پر تاجر برادری کے تحفظات اعلی حکام تک پہنچائیں گے میرے دروازے تاجر برادری کے لیے کھلے ہیں ہم انکے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے دیا جانیوالا ٹیکس ریونیو جمع کرنے میں معاون ثابت ہو انہوں نے بتایا کہ 7.4ٹریلین کے ٹیکس اہداف مقرر کئے گئے ہیں ملکی مشکلات کے پیش نظر ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ کیٹیگرائزیشن آف کمرشل ایکٹیوٹی ہونی چاہیے وفد میں ممتاز علی بابر، شیخ طاہر امجد، عاصم شریف بٹ، مرزا اعجاز علی، چوہدری طارق کریم خواجہ یاسر اشفاق،سیف اللہ شیخ، مثنی رازی،شفقت رضا، آصف خان،محمد مشتاق رانا یونس شامل تھے

ملتان۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ زاہدہ سرفرازکو ملتان تعنیاتی پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کا وفد ظفر اقبال صدیقی کی قیادت میں انہیں گلدستہ پیش کررہا ہے ممتاز علی بابر، شیخ طاہر امجد، عاصم شریف بٹ، مرزا اعجاز علی، چوہدری طارق کریم خواجہ یاسر اشفاق،سیف اللہ شیخ، مثنی رازی،شفقت رضا، آصف خان،محمد مشتاق، رانا یونس ہمراہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں