محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے شجرکاری مہم برسات 2022 کا آغاز سوشل ویلفئیر کمپلیکس متی تل روڈ ملتان میں، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، سلیم رضا شاہ نے ٹرمینیلیا کا پودا لگا کر کیا

محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے شجرکاری مہم برسات 2022 کا آغاز سوشل ویلفئیر کمپلیکس متی تل روڈ ملتان میں، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، سلیم رضا شاہ نے ٹرمینیلیا کا پودا لگا کر کیا اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں پودے بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر سید اظہر شاہ شیرازی، جنرل منیجر مغیث ٹیکسٹائل ملز، میڈم ثمارہ شیریں منیجر بے نظیر شہید کرائسز سنٹر ملتان، ڈاکٹر نسیم اقبال، چوہدری شیراز احمد لاء آفیسر، رفیق ممتاز سب ڈویژنل فوریسٹ آفیسر ملتان، میڈم سمیرا ستار، سوشل ویلفیئر آفیسر،میڈم عظمی امین سائیکالوجسٹ نے بھی مختلف قسم کے پودے لگائے اور دعا بھی کی گئی۔آخر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں ایک واک بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں