سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے، زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، یہ مافيا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کيلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ریاستی اداروں سے ہے کہ وہ ان لوگوں کو کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں