آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے، وسیم اکرم

سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں