عمران چیف الیکشن کمشنر سے تنہا ملنا چاہتے تھے: سابق سیکرٹری کا انکشاف

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ اس مقصد کے لیے عمران خان نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو بھی موجود ہے، وقت پڑنے پر وہ ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوالیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں