پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو گھر کے نزدیک جدید سہولتوں سے آراستہ ھسپتال

کبیروالا(نواں شہر/نامہ نگار) پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو گھر کے نزدیک جدید سہولتوں سے آراستہ ھسپتال میں وہ تمام علاج میسر ھونگے جن کیلے پہلے ملتان جانا پڑتا تھا نواں شہر کبیروالا میں رضا میڈی کیئر ھسپتال کے افتتاح کے موقع پر سیاسی سماجی شخصیت مھر حاجی نذر حسین ترگڑ مھر خدا بخش ترگڑ مھر صفدر حسین ترگڑ کا شرکا سے خطاب
تفصیل کے مطابق نواں شہر کبیر والا میں سراے سدھو روڈ پر رضا میڈی کیئر ھسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ھے سیاسی و سماجی شخصیت مھر حاجی نذر حسین ترگڑ سابق چیئرمین یونین کونسل سلارواھن نے افتتاح کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی زیرنگرانی جدید سہولتوں سے آراستہ رضا میڈی کیئر ھسپتال نواں شہر کبیر والا نے باقاعدہ کام شروع کردیا ھے کبیروالا کے مغربی پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو پہلے عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹور سے علاج لینا پڑتا تھا اب ان کو جدید سہولتوں سے آراستہ ھسپتال میں اپنے گھروں کے نزدیک 24 گھنٹے علاج اور زچہ بچہ کی ایمرجنسی کی سہولت فراہم کررھا ھے اس موقع مھر خدا بخش ترگڑ مھر صفدر حسین ترگڑ مھر ناصر رضا جوتہ سردار کاظم خان سیال سردار اختر خان سیال عبدالجبار بندیشہ میاں حفیظ اللہ بھنگو ڈاکٹر عبدالرزاق جوتہ عارف شاھد عاصم شہباز کھنڈووا بلال قاسم ترگڑ شیخ عبدالمنان سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی ھسپتال کے ایم ڈی مھر انجینئر عباس ترگڑ اور سی ای او مھر ناصر رضا جوتہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں