بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے، 73 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیکر سابق بھارتی کپتان کے ہم پلہ ہوگئے

لاہور (انٹرنیٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے ٹیسٹ 41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے، جس میں 22 نصف سنچریاں جب کہ 7 سنچریاں شامل ہیں، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی 73 اننگز میں 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے ۔

اس سے قبل اسد شفیق کے 2016ء میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے 3 ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ حال ہی میں دورہ سری لنکا کے دوران کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں