ہاولپور( بیوروچیف) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی کے زیر اہتمام گیلانی ہاؤس ملتان میں عید ملن پارٹی کا انعقادِ

ہاولپور( بیوروچیف) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی کے زیر اہتمام گیلانی ہاؤس ملتان میں عید ملن پارٹی کا انعقادِ عید ملن ہماری روایات کا ایک اہم اور خوبصورت حصہ ہے،یوسف رضا گیلانی کا ایک مقصد آپس میں محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہے، شرکاء کا اظہار خیالات

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مخدوم سید احمد مجتبی گیلانی سابق ایم پی اے کی طرف سے گیلانی ہاؤس ملتان میں خانوادہ گیلانی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب میں مہمانان گرامی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ایم این اے مخدوم سید سہیل حسن گیلانی ودیگر شخصیات تھیں اس عید ملن پارٹی میں میزبان نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کیااور عید سعید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر شکر اور خوشی کا تہوار ہے۔ عید ملن کا ایک مقصد آپس میں محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہے اور آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر خانوادہ گیلانی کی تعمیر میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔مخدوم سید سہیل حسن گیلانی نے عید کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہوار کسی بھی تہذیب کا حسن ہوتے ہیں اور اسلام میں عیدین کے تہوار اسلامی تہذیب کے آئینہ دار ہیں اور ہم اس خوبصورت تہذیب کے علمبردار ہیں جس میں عیدین کے مواقع پر ہم اپنی مشکلات کو بھلا کر خلوص دل کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن ہماری روایات کا ایک اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔ عید ملن کے موقع پر احباب کا اکٹھا ہونا اور خوشیوں بھرے لمحات کو اجتماعی طور پر گزارنے سے اخوت اور یگانگت کا جذبہ پروان چڑھتا ہےمخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی سابق ایم پی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں ایک منظم وحدت میں پرو کر اسلام کے آفاقی پیغام پر عمل پیرا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے یہ عید ملن خوشی اور محبت کے جذبوں کے فروغ کی عکاسی ہے#
میاں محمدعامرصدیقی بیوروچیف نیوزکارنر بہاولپور 03008686958

اپنا تبصرہ بھیجیں