پنجاب گورنمنٹ کی ھدایت پر 18جولائی تا 22 جولائی پنجاب بھر میں ہفتہء بہبودِ آبادی بسلسلہ عالمی یوم آبادی 2022 منایا جا رہا ھے

پنجاب گورنمنٹ کی ھدایت پر 18جولائی تا 22 جولائی پنجاب بھر میں ہفتہء بہبودِ آبادی بسلسلہ عالمی یوم آبادی 2022 منایا جا رہا ھے اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان سٹی و صدر ، شجاع آباد اور تحصیل جلالپور میں خاندانی منصوبہ بندی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملتان کے آفیسرز سٹاف ممبران اور کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی تمام لوگوں نے ماں بچےکی بہتر صحت، بچے کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت، متوازن خاندان کے فوائد اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی و وسائل میں توازن کی اہمیت والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان ملک محمد حسن تحصیل آفیسران شیخ حماد دلاور۔ حارث عمران اور حسان بودلہ نے کی ملتان سٹی میں واک نقشبند کالونی سے شروع کی گئی اور رشید آباد چوک پر ختم ھوئی ملک محمد حسن نے واک میں شرکاء سے بات کرتے ھوئے کہا کہ واک کا مقصد لوگوں میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ھے انھوں نے کہا کہ بڑھتی ھوئی ابادی کے سیلاب کو روکنے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا اپنے وسائل کے حساب سے اپنے کنبے کی تشکیل کریں تاکہ آنے والی نسلیں معاشی بوجھ کا شکار نہ ھوں

اپنا تبصرہ بھیجیں