عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم ورک کو قرار دیا

پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا،عوام نے پہلےکی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا،سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا۔عمران خان کی مشاورتی اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ( انٹرنیٹ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی لیڈرشپ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم ورک کو قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے الیکشن میں بھرپور محنت کی،پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا،عوام نے پہلےکی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا،سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا۔
قبل ازیں عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم شیئر کی ہے۔

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔ ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد عمران خان نے سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم ‘بس نام رہے گا اللہ کا’ شیئر کی جس پر صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں پیش کیں۔

اس کے علاوہ عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تمام اتحادیوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سب سے پہلے میں مسلم لیگ نواز کیامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔انہوں نے لکھا کہ یہاں سیآگیکاواحد رستہ ایک ساکھ کیحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے،کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافیاورمزیدمعاشی انتشارکی جانب لے کر جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں