بہاولپور ( بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف عدالتوں اوراداروں کو متنازعہ بنانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں

بہاولپور ( بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف عدالتوں اوراداروں کو متنازعہ بنانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں عوام کوگمراہ کرنے سے بازرہیں ان خیالات کااظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکٹری و پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی امیدوارن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں رافت الرحمن رحمانی سیال سید عامر علی شاہ نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیرا عظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے سازشی بیانیہ گھڑ کر آئین سے کھلواڑ کیا جس کا سپریم کورٹ نے پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ عمران خان ملٹری ڈکٹیٹروں کی طرح آئین پاکستان کو روندنے والے سول ڈکٹیٹر ثابت ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس حوالے سے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے سازشی بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے اور بے بنیاد سازشی تھیوری کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے لیکن عمران خان اب بھی اسی بیانیہ کو اچھالنے میں مصروف ہیں جو ان کے مشیروں کے غلط مشوروں کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر عدا لتوں اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں اور عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہیں مزید انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کی جیت ہوگی۔
میاں محمدعامرصدیقی بیوروچیف نیوزکارنر 03008686958

اپنا تبصرہ بھیجیں