بہاولپور (بیوروچیف ) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ولی عہد نواب بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں امیدوار چیئرمین ملک مظہر اعوان و دیگر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے

بہاولپور (بیوروچیف ) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ولی عہد نواب بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں امیدوار چیئرمین ملک مظہر اعوان و دیگر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے کیونکہ پہلے کھبی بھی عام آدمی کو پاکستان کی سیاست میں اتنی زیادہ دلچسپی لیتے نہیں دیکھا گیا اب حالات اس قدر تبدیل ہو چکے ہیں کہ ملک کا کوئی بڑا لیڈر چاہیے اسکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو تقریر کر رہا ہو تو عوام کو فورا معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ سچ کہا رہا ہے یا جھوٹ اسکا رایکشن فوری طور پر سامنے آجاتا ہے جبکہ پہلے کھبی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا اسکی ایک وجہ سوشل میڈیا بھی ہے جو انسان کو سچ اور جھوٹ کا فرق بتا رہا ہے جبکہ گذشتہ تیس سال میں ان موجودہ سیاستدانوں نے جو کھیل پاکستانی عوام کے ساتھ کھیلا گیا ہے وہ سب عیاں ہو چکا ہے کہ کس طرح قوم کا پیسہ لوٹا گیا اور ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے اور اپنے مقاصد بھی حاصل کرتے رہے ہیں اور اب بے شرمی سے اپنے بچوں کو بھی اس قوم پر مسلط کرنے میں کامیاب ہوگئے مزید انہوں نے کہا انشاء اللہ کارکن جنرل الیکشن کی تیاری کریں آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور وزیراعظم عمران خان ہوں گا
میاں محمدعامرصدیقی بیوروچیف نیوزکارنر 03008686958

اپنا تبصرہ بھیجیں