بہاولپور(بیوروچیف ) عمران خان کا بیانیہ جیت گیا تحریک انصاف سے غداری کرنے والے لوٹے ہار گئے اور اپنے انجام کو پہنچ گئے

بہاولپور(بیوروچیف ) عمران خان کا بیانیہ جیت گیا تحریک انصاف سے غداری کرنے والے لوٹے ہار گئے اور اپنے انجام کو پہنچ گئے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکٹری و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عامر یار وارن سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک احمد عثمان چنڑ اور امیدوار ایم این اے ملک احمد یار وارن نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان دلیر اور سچا لیڈر ہے جس نے نا اہل نا لائق اور کرپٹ چوروں کے ٹولے سے مقابلہ کیا تمام جماعتیں ایک طرف اور ہمارا کپتان اکیلا ایک طرف کھڑا تھا مگر الحمداللہ ہمارے سابق وزیراعظم عمران خان کا سچا بیانیہ جیت گیا انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی جیت پاکستان کی جیت ہے پی ٹی آئی کو دیے گئے ووٹ قوم کی امانت ہے عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی لیڈر ہیں ن لیگ اپنے مکافات عمل کے سامنے ہے ن لیگ اب الیکشن کی طرف اپنا رجوع کرے قوم اب جنرل الیکشن کی طرف دیکھ رہی ہے عمران خان نے مفادات کی سیاست نہیں کی مفاد پرست ٹولہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے انشاءاللہ جنرل الیکشن میں بھی ہم اور پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی جیت کی خوشی میں عوام اور کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو جیتنے پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں
میاں محمدعامرصدیقی بیوروچیف نیوزکارنر بہاولپور 03008686958

اپنا تبصرہ بھیجیں