‘بس نام رہیگا اللّٰہ کا’، عمران خان نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد نظم شیئر کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم شیئر کی ہے۔
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد عمران خان نے سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم ‘بس نام رہے گا اللہ کا’ شیئر کی جس پر صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں پیش کیں۔?utm_source=ig_web_copy_linkس کے علاوہ عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تمام اتحادیوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کےامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’۔

انتخابی نتائج نے تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کردیا؛ عمران خان کا تجزیہ 100 فیصد درست ثابت
انتخابی نتائج نے ان تمام تجزیہ کاروں کو سرے سے غلط ثابت کر دیا ۔
اتوار کے روز جب پولنگ کا عمل اپنے آخری مراحل میں تھا تو تجزیہ کار اور اینکر طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ 20 میں دس نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار باآسانی جیت جائیں گے جبکہ چار پر تحریک انصاف جیت جائے گی۔ باقی چھ میں سے چار پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے جبکہ دو پر سخت مقابلہ ہوگا۔http://https://twitter.com/TalatHussain12/status/1548639955907252224?s=20&t=yO_LhCBwapP_TG-S783pWAخاتون اینکر غریدہ فاروقی طلعت حسین سے بھی آگے نکلیں اور انھوں نے سترہ سے اٹھارہ سیٹوں پر ن لیگ اور دو سے تین سیٹوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیش گوئی کی۔http://https://twitter.com/GFarooqi/status/1548279582113296384?s=20&t=ClAmhoxMVdrYPPJFUlRZlgپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے مطابق تمام تجزیے غلط ثابت ہونے کے پیچھے سب سے بڑا فیکٹر عمران خان ہے۔http://https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1548674183755735040?s=20&t=rtbkbVK2Z3usdbotul2-pA

اپنا تبصرہ بھیجیں