کابل میں لاپتہ طلبا یونیورسٹی پہنچ گۓ

مانیٹرنگ ڈیسک(انٹرنیشنل نیوزایجنسی) افغانستان کے شہر کابل کی دو جامعات میں زیر تعلیم4 پاکستانی طلباء جو کہ عید کےدن پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئےتھےاچانک واپس اپنی یونیورسٹیز کو پہنچ گئے ہیں۔لاپتہ و بازیاب ہونیوالے طلباء کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔مبینہ طورپر عید الاضحی کے روز دوپہر کو اچانک لاپتہ ہونیوالےچار پاکستانی طلباء دو الگ الگ یونیورسٹیز میں زیرتعلیم ہی۔جبکہ چاروں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضم شدہ ضلع باجوڑ سے ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔سمندرپار پاکستانیوں کی وزارت پاکستانی طلبہ کی گمشدگی پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئےپاکستانی طلباء کی گمشدگی کیبعد وفاقی وزیرساجد طوری کی جانب سے طلباء کی جلد بازیابی کے لئے پاکستانی وزارت خارجہ، افغان حکام اوردیگر متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا اور بازیابی یقینی بنانے کا کہا تھا۔وفاقی وزیر ساجد طوری کا طلباء کی جلد بازیابی پر والدین کی جانب سے شکریہ اداکیا
تاہم گزشتہ روز مبینہ لاپتہ طلباء اچانک اپنے جامعات پہنچ گئےجن کی فیملیز کو انکی بحفاظت بازیابی کے حوالے سے اطلاع دیدی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں