پاکستان پیپلز پارٹی کو پورے پنجاب سے جنرل الیکشن میں سیٹیں تحفے میں دیں گے نون لیگ

بہاولپور (بیوروچیف)
پاکستان پیپلز پارٹی کو پورے پنجاب سے جنرل الیکشن میں سیٹیں تحفے میں دیں گے نون لیگ سے اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی پی ٹی آئی کے کرتوت سب عوام کے سامنے ہیں آصف علی زرداری سیاست کے اہم کھلاڑی ہیں اس لئے اس وقت تمام جماعتوں کا اتحاد ضروری تھا جس سے مسلم لیگ ن کو موقع دیا اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی سیاسی بصیرت سے حکومت قائم کی اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے ورکر آئندہ جنرل الیکشن کے لئے تیارر ہیں اور موجودہ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ووٹر سپورٹرپی پی پی کے نمائندے کو ہی ووٹ دیں ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے مخدوم ہاؤس پر جنوبی پنجاب سے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سابق امیدوار ایم پی اے میاں رافت الرحمن رحمانی سابق امیدوار ایم پی اے سید عامر شاہ گیلانی پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مخدوم احمد محمود نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کردار سے مار کھائے گی کیوں کہ عمران خان یوٹرن کا بادشاہ ہے اسٹیج پر کوئی بات کرتا ہے اور نیچے آکر کوئی اور بات کرتا ہے اس ملاقات کے موقع پر سابق امیدوار ایم پی اے میاں رافت الرحمن رحمانی نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے حلقوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا.
میاں محمدعامرصدیقی 03008686958

اپنا تبصرہ بھیجیں