مخلوط حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیوز کارنر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے معیشت کو تباہ کیا لیکن اب ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 20 ہزار ارب کا قرضہ لیا لیکن ایک میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں نہیں ڈالی اور نہ ہی کوئی ہسپتال بنایا۔

وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دکھائے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم آنے والی نسلوں کے لیے کیا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں